fbpx
Tickerشہر شہر سے

لاہور سیشن کورٹ میں منشیات سکینڈل مقدمہ غیر ملکی ماڈل کے بارے میں بڑا فیصلہ سنا دیا

model tereza drug smuggling case

جنوری 18, 2022 | 11:47 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کیمطابق عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا کی سپرداری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون، پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں تھیں۔

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو سزا سنائی تھی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ نے چار سال بعد ملزمہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سے بری کیا تھا۔

غیر ملکی ماڈل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ان کی اشیاء قبضہ میں لے رکھی تھیں عدالت ان کا سامان واپس کرنے کا حکم دے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button