Tickerسب کے لیے سب کچھ
نیا سروے سامنے آگیا، کون سا لیڈر 2023 میں پاکستانی مسائل حل کرنے کا اہل، جانئے
research survey 2022 pakistan
جنوری 18, 2022 |
12:30 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر۔۔۔ ’’آئی پور‘‘) کا نیا سروے سامنے آیا ہے جس میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا۔
تفصیلات کیمطابق ملکی، عوامی مسائل کا حل کس لیڈر کے پاس؟ آئی پور سروے میں 33فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف ، 30فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 16فیصد نے بلاول بھٹو زرداری ،3 فیصد نے مولانا فضل الرحما ن پر بھروسہ ظاہر کیا، 1فیصد نے چوہدری پرویز الٰہی، 1فیصد نے سعد رضوی، 1فیصد نے سراج الحق ، 1فیصد نے اسفندیار ولی جبکہ 5فیصد نے دیگر رہنماوں پر ملکی مسائل حل کرنے کےلیے اعتماد کا اظہار کیا۔
5فیصدافراد نے سروے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا۔