fbpx
Tickerلائم لائٹ

بالی وڈ اداکار کی شادی کے 18 سال بعد طلاق ہوگئی

جنوری 18, 2022 | 12:18 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال کے طویل

 

دورانیے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔ایشوریا اور دھنوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا۔دونوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے 18 برس دوست، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر گزارے جس میں ہم نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن اب یہ سفر اختتام

 

پذیر ہورہا ہے۔بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہم ایک دوسرے سے علیحدہ ہورہے ہیں، برائے مہربانی اس فیصلے کا احترام کیا جائے اور  ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ دھنوش اور ایشوریا کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔تامل اداکار دھنوش نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رانجھنا’ سے

 

بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ سونم کپور تھیں۔دھنوش کی حال ہی میں ایک اور فلم ‘اترنگی رے’ ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان اور بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button