fbpx
Tickerشہر شہر سے

پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا

جنوری 18, 2022 | 12:20 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق

 

جہاز”ہائی پروسپیرٹی” کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جا ر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازصبح ساڑھے7 بجےپھنسا جس کی وجہ سے برتھنگ متاثر ہوئی۔ترجمان پورٹ قاسم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی پورٹ کے قریب سی ویو کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز  ہینگ ٹونگ 77  پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے

 

بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button