fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

لاہور قلندرز کو کیا بہتر کرنا ہے محمد حفیظ نے بتا دیا

جنوری 18, 2022 | 12:21 شام

 

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزلاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹیم کی کمزوریوں

 

سے متعلق بتایا ہے۔لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ کوالٹی ہے ،  بہترین فاسٹ بولرز لاہور قلندرز کے پاس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین اسپنر راشد خان لاہور قلندرز میں شامل ہیں اور  بیٹنگ لائن اپ بھی تجربہ کار ہے  لیکن ہمیں فیلڈنگ میں مزید کام کرنے کی ضرورت

 

ہے ۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے ، فیلڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑی اہم ہوتی ہے، فیلڈنگ اچھی ہو تو میچز جیتنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں، اس لیے کوشش ہو گی ہے کہ کراچی میں جتنا بھی وقت ملےاس شعبے پر بھی فوکس کیا جائے۔محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور میں تیاری اچھی رہی ہے ، پریکٹس سے کھلاڑیوں کو اعتماد

 

ملا ہے، اب کراچی کے مرحلے پر فوکس ہے ، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہو گا۔کووڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے: محمد حفیظ،محمد حفیظ کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اب سب انہی حالات میں رہ رہے ہیں ، امید ہے کہ اس حوالے سے اچھا کام کیا جائے گا، پی ایس ایل کا ایک ہی وقت میں تسلسل کے ساتھ ہونا بہت

 

ضروری ہے ، اس میں کووڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔محمد حفیظ نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی سے متعلق کہا کہ کہ شاہین  ابھی لاہور قلندرز کے کپتان بنے ہیں ، انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں ،اب کپتانی بھی اچھی کریں گے لیکن ان کے بارے میں دور کا نہیں سوچنا چاہیے کہ وہ پاکستان ٹیم کے کپتان کے طور پر کیسے

 

رہیں گے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button