fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

نیا گھر دینے تک پرانا نہیں توڑیں گے: بلاول بھٹو

ستمبر 6, 2020 | 10:59 صبح

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا، اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر اس وقت تک نہیں توڑیں گے جب تک اسے نیا گھر نہ دے دیں۔ پیپلز پارٹی کے بہادر جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی، جس سے شہری متاثر ہوئے، نالوں کو صاف کریں گے مگر انصاف کے ساتھ صاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارش سے بہت نقصان ہوا ہے، جن لوگوں کو بارشوں میں نقصان پہنچا ہے ان کا خیال رکھنا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ اس وقت میں آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ آیا ہوں، گرین لائن کی وجہ سے ہمارے ڈرینیج کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نالوں کی صفائی کے دوران ہم کسی کے گھر کو کچھ نہیں ہونے دیں گے، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے، جیسے آپ نے بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ بارش سے کراچی والوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، وفاق سے سندھ کا پیسہ لیں گے۔

 نارتھ ناظم آباد کی کے علاقے ڈی اے چورنگی پہنچنے پر صدر پی پی سینٹرل ظفر صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔  چورنگی پیپلز پارٹی کے پرچموں سے سجی ہوئی تھی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیئے گئے تھے۔ اس  موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بلاول بھٹو بلاول زرداری نے گزشتہ روز کیماڑی اور ملیر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button