آج کا ایشواخبار
پاک فوج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے, عاصم سلیم باجوہ
ستمبر 6, 2020 |
11:06 صبح

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع پر جاری پیغام میں وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداء کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج نے موثر انداز میں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی۔
خیال رہے کہ پاکستانی قوم آج یوم دفاع بھرپور عزم کے ساتھ منا رہی ہے، پاک فوج نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور دفاع وطن کا عزم کیا ہے۔