fbpx
اخبارشہر شہر سے

صحافی و سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج

ستمبر 6, 2020 | 11:20 صبح

 گذشتہ شب قتل کی جانے والی صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی کیچ نجیب پندرانی نے کہا کہ مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ شاہین کے ماموں نے درج کرایا، مقدمہ میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر مطابق ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے بیوی شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی اور شاہینہ شاہین کی لاش اسپتال پہنچا کر ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا اندوہناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے معاملے کی تہہ تک جائیں گے، آزادیٔ اظہارِ رائے پر پختہ یقین ہے، صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، ہم اس فرض کو پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے پہلےترجمان حکومت بلوچستان نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button