
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چودھری پرویز اقبال لوہسر نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے فخراوراپنے محافظوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، جب بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری سرزمین کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے، تو ہماری مسلح افواج نے انھیں منہ توڑ جواب دیا۔
یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمت ، مضبوط ارادیت اور قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے ہے۔ 55 سال پہلے آج کے دن دنیا پر ثابت ۔ کرچکے ہیں کہ ہمارے بہادر سپوت مادر وطن کے ہر انچ کا دفاع کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ دن مادر وطن سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔ اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اس کی حفاظت کے لئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔