fbpx
آج کا ایشواخبارسوشل میڈیا

والدین بچے سکول بھیجنے کے حامی یا مخالف، سروے رپورٹ آ گئی

ستمبر 6, 2020 | 6:29 شام

لاہور(لمحہ اِخبار) بین الاقوامی ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نئی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حامی والدین کی تعداد بڑھ گئی۔

سروے رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث اسکول بھیجنے کے مخالف والدین کا تناسب 79 فیصد سے کم ہو کر 37 فیصد رہ گیا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اِس سال جون میں 79 فیصد والدین نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے مارچ سے ہی بند ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز میں کمی کے بعد 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button