fbpx
آج کا ایشواخبارسوشل میڈیا

پرائیویٹ سکولزکی دھمکی کام کرگئی ۔۔۔۔۔ حفاظتی انتظامات پراب بھی سو سوال

ستمبر 6, 2020 | 7:00 شام

اسلام آباد( لمحہ اِخبار) جوائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز اینڈ مدارس الائنس کی دھمکی کام کر گئی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت کو پندرہ ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور تمام تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی صورت میں لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا اگر حکومت تعلیمی ادارے نہیں کھولتی تو ہم تعلیمی ادارے کھولیں گے، ہم حالات کا مقابلہ کریں گے،احتجاجی تحریک چلانا پڑی تو چلائیں گے،سات ماہ سے پرائیویٹ سیکٹر بحران کا شکار ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز اینڈ مدارس الائنس کے عہدے داروں کاشف مرزا،  ملک  ابرار حسین،عبدالقدوس  محمدی اور ملک سفیر عالم نے ایک دن پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ ہتھکڑیوں سے ڈرنے والے نہیں ، لانگ مارچ اور دھرنے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔وہ سات ستمبر کے فیصلے کا انتظار کریں گے اس کے بعد احتجاج کی باقاعدہ تاریخ دیں گے۔

دوسری طرف حکومت نے پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنےنہیں آئی۔ احتیاطی اقدامات کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو جاری کیا کوئی نوٹی فکیشن بھی سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button