fbpx
اخبار

’سندھ میں 15 ستمبر سے نویں جماعت سے یونیورسٹیز تک کھل جائیں گی‘

ستمبر 7, 2020 | 7:13 صبح

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 15 ستمبر سے صوبے بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

 سعید غنی نے کہا کہ 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے اور تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ستمبر سے 6 سے 8 جماعت تک کلاسز کھول دی جائیں گی جب کہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کیے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button