fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی کی ننھی مروہ سے زیادتی کی تصدیق، سر پر پتھر مار کر قتل کیا گیا

ستمبر 7, 2020 | 11:19 صبح

کراچی : شہر قائد میں قتل کی گئی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیسی نگری میں کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے میں ننھی مروہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچی کو زیادتی کے بعد سرپرپتھرمار کر قتل کیاگیا تاہم بچی کے جسم پرجھلسنے کے کوئی نشان موجود نہیں۔

دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔میڈیا کی ٹیم جب پی آئی بی تھانے پہنچی تو واقعے کی تفتیش سے متعلق بتانے کیلئے بھی تفتیشی افسر موجود نہیں تھا، انویسٹی گیشن انچارج کے دفتر پر بھی تالا پڑا تھا۔ معصوم مروہ کے والد نےبتایا کہ بیٹی کی لاش ملنے پر پولیس حرکت میں آئی ۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مزید گیارہ مشتبہ افراد کا ڈی این اے ہوگا جبکہ حراست میں لئےگئےباپ بیٹےکا ڈی این اےہوچکاہے۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button