fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

کلبھوشن کو وکیل کرنےکا آخری موقع، بھارت کو بتا دیا گیا

ستمبر 7, 2020 | 1:53 شام

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو جاسوس کلبھوشن جادھو کے لیے وکیل کرنے کا آخری موقع دینے  کے عدالتی احکامات سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کواسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا اور بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے کی کاپی بھی ارسال کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک مہلت دی جائے۔ حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے کلبھوشن جادھو کو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی، بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

7 جولائی 2019ءکو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو کی بریت اور بھارت واپسی کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے۔ عالمی عدالت کے مطابق پاکستان کی ہائی کورٹ جادھو کیس پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور پاکستان کی سپریم کورٹ بھی نظر ثانی کا حق رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button