fbpx
آج کا ایشواخبار

کون رہے گا، کون جائے گا؟ فیصلہ عمران خان کرینگے یا عثمان بزدار

ستمبر 8, 2020 | 7:58 صبح

لاہور(لمحہ اِخبار) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان اختلافات کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار تک بھی پہنچ گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او عمر شیخ کے درمیان اختلافات کی باتیں ایوان وزیراعلیٰ تک بھی پہنچ گئیں۔ طبیعت کی خرابی کے باعث تین دن سے دفتر نہ جانے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے بلانے پر وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچ گئے اورانھیں اپنےتحفظات سے آگاہ کیا ۔آئی جی پنجاب پولیس وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی فون کرکے معاملے سے آگاہ کر چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اب سی سی پی او کو بھی بلائیں گے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سی سی پی او نے ان کی کمانڈ کے متعلق میٹنگ میں بات کی اور پولیس افسران کو میری بات نہ ماننے کا کہا، سی سی پی او کا اس طرح کا عمل فورس کے مورال کو خراب کرے گا۔ دوسری جانب سی سی پی او عمر شیخ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی میرے کمانڈر ہیں، ان کی نوکری 30 اور میری 28 سال ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اگرچہ آئی جی پولیس دستگیر کی بات تحمل سے سنی لیکن انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ دونوں افسران میں سے کس کو جانا پڑے گا۔ عمران خان جلد اس معاملے کا خود فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button