fbpx
اخبارشہر شہر سے

گوجرانوالہ: سابق لیگی کونسلرکی دکان پر فائرنگ، لمحہ نیوز نےسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی

ستمبر 8, 2020 | 8:41 صبح

گوجرانوالہ ( احتشام شامی سے) گوجرانوالہ میں سابق لیگی کونسلرملک تنویرکی دکان پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ واقعہ سول لائن تھانہ کے علاقہ گِل روڈ پر پیش آیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج لمحہ نیوز نے حاصل کرلی ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین موٹرسائیکل سوارملزمان آتے ہیں اور فائرنگ کرتے ہیں۔ ملزموں کے ہاتھوں میں پستول اور چہرے صاف دیکھے جاسکتے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس نے موقع سے گولیوں کے خول جمع کرلیے تاہم مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button