fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی: گھریلو ملازمائیں 210 تولےسونا اور ڈالرلوٹ کر فرار

ستمبر 8, 2020 | 9:07 صبح

کراچی: مسلم آباد کے علاقے میں دو گھریلو ملازمائیں گھر سے کروڑوں کے زیور اور لاکھوں روپے کے کر فرار ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مسلم آباد کے رہائشی نے بتایا کہ دو ملازمائیں گھر سے 210 تولے سونا، نقدی اور ڈالر لے کر فرار ہوئی ہیں، دونوں ملازمائیں گھر سے پرائز بانڈ بھی لے کر فرار ہوئی ہیں،گھر میں چوری سے متعلق متاثرہ افراد نے درخواست جمشید کوارٹر تھانے میں جمع کرائی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہےکہ 3 ستمبر کو ہم نے گھر کے کام کے لیے دو ملازمائیں رکھی تھیں, دونوں ملازماؤں سے ہم نے شناختی کارڈ کی کاپی مانگی تھی لیکن وہ کاپی دینے سے ٹال مٹول کرتی رہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ 3 دن بعد ایک ملازمہ نے میری ماں کو باتوں میں لگایا اور دوسری نے لاکر سے قیمتی سامان چرالیا، دونوں ملازمائیں گھر سے ڈالر، نقد رقم، زیورات اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہوئی ہیں، دونوں کی سی سی ٹی وی تصویر بھی ہے جس میں ان کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button