fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

ساجد گوندل کے اہلخانہ کا وزیر اعظم آفس کے باہر احتجاج

ستمبر 8, 2020 | 9:22 صبح

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونے والے ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کے اہل خانہ نے وزیراعظم آفس کے باہر احتجاج کیا۔ ساجد گوندل کی اہلیہ نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود ساجد گوندل بازیاب نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اُن کی مدد کرے۔ ساجد گوندل کی اہلیہ نے کہا کہ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ ساجد جلد واپس آجائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ساجد گوندل سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اُنہیں عدالت لے جائیں۔

واضح رہے کہ ایس ای سی پی پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل رواں ماہ 4 ستمبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےانہیں فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

گزشتہ روز ساجد گوندل کی والدہ اُن کی گمشدگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر غم سے نڈھال نظر آئیں اور اپنے بیٹے کی عدم بازیابی پر پھٹ پڑیں۔ ساجد گوندل کی والدہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کھڑی روتی رہیں اور اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے فریاد کرتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button