fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم کراچی کے کون سے مسائل حل کریں گے، خود عمران خان نے بتا دیا

ستمبر 8, 2020 | 9:26 صبح

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور شہر کے ایک دو نہیں بلکہ تمام مسائل حل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو ملک کی سیاسی اور  معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اراکین کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،  مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور  سیوریج سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button