fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھ گئی ،جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

ستمبر 8, 2020 | 10:01 صبح

 پشاور: مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔

خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گذشتہ رات سنگ مرمرکی کان اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 10 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔ اب ملبے سےمزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 افراد کی لاشیں اور9 زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری ہے۔ پشاورسے پانچ ایمبولینسز، اورایک ریکوری وہیکل مہمند کےلیے بھیج دی گئی اوریی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button