
لاہور: ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیا۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ شہر کا دورہ کرنے نکلے تو اس دوران ٹریفک وارڈن نے موبائل سننے پر سی سی پی او کا چالان کردیا۔
عمر شیخ پرائیویٹ گاڑی اور سادہ کپڑوں میں مختلف علاقوں کادورہ کررہے تھے، ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کا 500 روپے کا چالان کیا۔