fbpx
Uncategorized

یو ایس اوپن،25 سال بعد جرمنی کی سیمی فائنل رسائی

ستمبر 9, 2020 | 10:10 صبح
یو ایس اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورو  نے کروشیا کے بورنا کورک کو ہرا کر سیمی
فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز سنگلز میں نوامی اوسکا اور جینیفر بریڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

یو ایس اوپن مینز سنگلز ایو نٹ کے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیورو اور کروشیاکےبورنا کورک کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا ، پہلا سیٹ بورنا کورک نے جیتا لیکن اس کے بعد الیگزینڈر زیورو نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

الیگزینڈرزیورو1995ء میں بورس بیکر کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب خواتین سنگلز میں جاپان کی نوامی اوسکا نے امریکی حریف شیلبی روجر کوچھ تین اور چھ چار سے ہرایا اور فائنل فور میں جگہ بنائی۔

ایک اور میچ میں امریکا کی جینفر بریڈی نے قازقستان کی یولیا پوٹن ٹیسیوا کو ہرا کر پہلی بار گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ان کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button