fbpx
اخبارلائم لائٹ

اداکارہ ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز

ستمبر 9, 2020 | 10:23 صبح

معروف اور باصلاحیت اداکارہ ثناء جاوید نے اداکاری کی دُنیا کے بعد  انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد ثناء جاوید بھی اُن نامور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔

ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز

ثناء جاوید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ زیادہ تر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں اِس کے علاوہ ثناء جاوید بعض اوقات موقع کی مناسبت سے بھی اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔

اس سے قبل معصوم سی صورت اور بڑی آنکھوں والی خوبصورت اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 55 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی طرف نظر دوڑائی جائے تو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے اس وقت انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین فالوورز ہیں، دوسرے نمبر پر صف اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے 6 اعشاریہ6 ملین فالوورز ہیں جبکہ اس فہرست میں ایمن خان کی بہن مینال خان تیسرے نمبر پر موجود ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button