
بلے بازوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق طویل عرصے تک پہلی پوزیشن پر برقرار بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں، اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا جب کہ زمبابوے کے سین ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں جب کہ عماد وسیم 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔