fbpx
اخباروومنزہ

بصارت سے محروم خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون آر جے

ستمبر 9, 2020 | 11:02 صبح

مردان کے علاقے شیر گڑھ سے تعلق رکھنے والی ریحانہ گل خیبر پختونخوا کی پہلی نابینا آر جے ہیں۔

قوتِ بینائی سے محروم ریحانہ گل اس صلاحیت کے نہ ہونے کے باوجود معاشرے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، ریحانہ کے 3 بھائی بھی آنکھوں کی روشنی سے محروم ہیں۔

ریحانہ پشاور کے  ایف ایم ریڈیو اسٹیشن 92.2 پر گزشتہ ایک سال سے آر جے کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ اپنی جاندار آواز کے جادو کی بدولت ریحانہ کے کسی سامع کو یہ نہیں معلوم کہ وہ قوتِ بینائی سے محروم ہیں، یہی ریحانہ گل کی سب سے بڑی خوبی شمار کی جاتی ہے۔

27 سالہ ریحانہ گل خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور افراد یا مختلف محرومیوں کے شکار لوگوں کو اپنے ریڈیو پروگرام ’مشالونہ‘ یعنی روشنی میں مدعو کرتی ہیں

اپنے پروگرام میں ریحانہ معاشرے میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرتی ہے اور ان کی زندگی کی کہانیاں بھی لوگوں کے لیے مثال بنا کر پیش کرتی ہے۔

ریحانہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ہی جیسے لوگوں کے لیے آواز بن رہی ہیں، اُن کے حقوق کی آواز بننا میرے لیے فخر کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button