fbpx
اخبارلائم لائٹ

ایک اور بھارتی اداکارہ کی خود کشی

ستمبر 9, 2020 | 11:29 صبح

سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ سراوانی کنداپلی نے خود کشی کرلی، اداکارہ کے اہل خانہ نے لڑکی کےبوائے فرینڈ کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تلوگو ٹی وی کی ایک معروف اداکارہ سراوانی کنداپلی نے دو روز قبل اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ’مناسی مامتا‘ اور ’موناراگام‘ سیریلز سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کوجب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں موجود عملے نے بتایا کہ اُن کی موت پہلے ہی ہوچکی تھی۔جس کے بعد اُن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ کی جانب سے یہ انتہائی قدم بلیک میل کیے جانے کی وجہ سے اُٹھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سراوانی کنداپلی اور اُن کے بوائے فرینڈ دیوراج ریڈی پہلے ٹک ٹاک پر اچھے دوست بنے اُس کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کا سلسلہ ہوگیا، اس دوران دیوراج ریڈی نے سراوانی کی تصاویر لینا شروع کردیں اور پھر اُسے بلیک میل کرنے لگا۔

سراوانی نے بوائے فرینڈ کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کی رپورٹ پولیس میں بھی درج کروائی تھی لیکن جب پولیس کی طرف سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تو اداکارہ نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔

تلوگو اداکارہ کے بھائی شیوا کنداپلی نے الزام عائد کیا ہے کہ دیوراج ریڈی اس کی بہن کو پیسے کے لیے ہراساں کرتا تھا، جس کا مجھے میری بہن نے بتایا کہ دیوراج ریڈی اسے بلیک میل کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت دباؤ میں ہے۔

سراوانی کنداپلی کےاہل خانہ نے دیوراج ریڈی کے خلاف ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست درج کروائی ہے۔ جہاں کے پولیس انسپکٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایک آدمی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے غیرقانونی طور پر ہراساں کیا جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button