fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

ملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی, ٹرمپ

ستمبر 9, 2020 | 12:12 شام

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون امریکی صدر کبھی نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا ان کے ملک کی بے عزتی ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے اب بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button