fbpx
اخباردلچسپ و عجیب

چھت کے بل بھی چلنے والی انوکھی گاڑی

ستمبر 9, 2020 | 1:16 شام

مشی گن:  امریکی ریاست مشی گن کے شہری نے گاڑی کو دونوں اطراف سے چلانے کے قابل بناکر دنیا کو حیران کردیا۔

امریکی شہری نے 1985 کی ایک پرانی وین خریدی اور اسے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جس کے بعد وہ گاڑی دونوں اطراف یعنی الٹ اور پلٹ کر چلنے کے قابل ہوگئی ہے، گاڑی نہ صرف الٹی اور سیدھی دونوں اطراف سے چل سکتی ہے بلکہ آگے اور پیچھے دونوں جانب سے بھی چلائی جاسکتی ہے۔

برکلے کے رہائشی ناؤمین  نے چلتی ہوئی وین کو الٹا کیا یعنی اس کا اوپری حصہ نیچے اور ٹائر والا حصہ ہوا میں آسمان کی سمت ہوگیا، جس کے بعد اس شخص نے گاڑی کے اوپری سطح (چھت) میں چھوٹے چھوٹے پہیے فٹ کیے اور اس کو چلانے کے لیے گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈرائیونگ سیٹ بنائی، یعنی اس کار کے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں کو ہی فرنٹ کہا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یہ الٹی گاڑی پچھلے حصے سے چلائی جارہی ہے، امریکی شہری نے گاڑی کو الٹا کرنے کے بعد اس میں داخل ہونے کے لیے ایسے گیٹ بنائے جو سیدھے اور الٹے دونوں ہی صورتوں میں کام میں لائے جاسکتے ہیں اور اب ڈرائیور کو گاڑی چلانے کے لیے سیدھا کرنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ وہ نچلے ٹائروں کی مدد سے بھی روڈ پر چل سکتی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق گاڑی کو الٹا چلانے میں کسی قسم کی قانونی دقت بھی نہیں ہے اور اس گاڑی کو قانونی طور پر ایسے چلایا جاسکتا ہے جیسے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے اور اسی حالت میں اس گاڑی کو روڈ پر، کار شوز اور جلوس سمیت ہر جگہ لے جایا جاسکتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button