fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کراچی میں چارمنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ، ایک جاں بحق ،متعدد زخمی

ستمبر 10, 2020 | 10:27 صبح

 کراچی: کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔ عمارت 80 گزکے پلاٹ پرتعمیرکی گئی تھی۔ تاحال ملبے سے 5 زخمیوں کونکالیا گیا ہے اورانہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم رہائشیوں کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کام کا آغازکردیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے عمارت گرنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا، عمارت کے بیم پلرنے جگہ چھوڑدی تھی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کو فوری ہٹانے کے لیئے ہیوی مشینری طلب کی گئی ہے، گرنے والی عمارت سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button