fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے

ستمبر 11, 2020 | 2:01 شام

معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسٹیو لی کے اہلخانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔

اسٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور  2010 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

وہ ریسلنگ کے اسٹیج پر  “پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف” کے نام سے جانے جاتے تھے۔

ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹیول لی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button