fbpx
اخبارشہر شہر سے

پسند کی 6 شادیاں کرنے والی لڑکی کو بھائی نے قتل کرکے گھر میں دفنادیا

ستمبر 12, 2020 | 7:42 صبح

سرگودھا: پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کردیا۔

سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے  17 اگست 2020 کو تھانہ صدر میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہوگئی۔

پولیس کے رابطہ کرنے پر اہل خانہ بتاتے رہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشاف کرتا ہی چلا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے بدنامی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کردار کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے جب وہ چھٹی شادی کرکے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کرکے فائرنگ سے قتل کیا اور کمرے میں ہی دفن کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button