fbpx
اخبارلائم لائٹ

ادکارہ میرا کےاسٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ

ستمبر 12, 2020 | 8:11 صبح

پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں واقع سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اس کی گن بھی چھین کر لے گئے۔فائرنگ سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،

فائرنگ کے وقت فلم کی معروف اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button