
لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں تحقیقاتی ٹیم اور ایک ٹرک اور اس کے عملے کی بھی تلاش ہے۔
پولیس کےمطابق خاتون سے زیادتی کے واقعےسے پہلےمخالف سمت سے آنے والا ٹرک خاتون کی کار دیکھ کر رکا تھا اور ٹرک سے ایک شخص اترا جو ڈیوائڈر عبورکرکےگاڑی کے پاس آیا تھا، ٹرک والے نےگاڑی کاشیشہ کھٹکھٹاکرخاتون سےبات کرنےکی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیے رکھے اور اشاروں سے رکنےکی وجہ بتائی، جس پر ٹرک سے اترنے والے نے خاتون کی کارکا بونٹ بھی اٹھایا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے موبائل فون سے ٹرک کی تصویرلےلی تھی تاہم فون سے ملنے والی تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک جانےکے 5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے اور خاتون کی کار کا شیشہ توڑ دیا۔