fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

گالف ٹورنامنٹ: گالفرز خود کو منوانے کی کوششوں میں مصروف

ستمبر 12, 2020 | 8:42 صبح

پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ میں گالفرز کی تعداد 150 رہ گئی، بہترین گالفرز اپنے آپ کو منوانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ایونٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کراچی گالف کلب میں گالفرز میں دلچسب مقابلے جاری ہیں، جہاں 300 گالفرز کے درمیان کٹ لگنے کے بعد گالفرز کی تعداد اب 150 رہ گئی۔

پروفیشنل، جونئیر اور سینئیر پروفیشنل گالفرز اپنے اسکور کو بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کے لیے یہ موقع سال میں ایک بار ملتا ہے۔

سینئیر گالفر کا کہنا ہے کہ پروفیشنل کارڈ کے حصول کے لیے پورے سال محنت کرتے ہیں۔

150  گالفرز کراچی کے دو وینیو کراچی گالف کلب اور ایئرمین گالف کورس پر میچز کھیل رہے ہیں ایونٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار کو ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button