fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

شاہد خاقان کے بیٹے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ستمبر 12, 2020 | 9:13 صبح

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بیٹے  عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے کہ اس دوران انہیں روک لیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا اور اسی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان بھی ملزم ہیں اور احتساب عدالت اسلام آباد نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے ایل این جی کیس میں عبداللہ خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button