fbpx
اخبارشہر شہر سے

ریڈ زون میں ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے معاملے پر جج معطل

ستمبر 15, 2020 | 5:53 صبح

اسلام آباد : ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر سے ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل سیشن جج  جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا۔

رجسٹرار اسلام آبادہائی کورٹ نے  ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو چارج فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر جوڈیشل آفیسر اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں جھگڑا ہواتھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ایم پی اے کے شوہر کو گاڑی میں موجود افراد کو تھپڑ اور مکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ذاتی دفاع کے لیے عابدہ راجہ کے شوہر کے پاؤں پر فائر بھی کیے۔

 میڈيکولیگل رپورٹ میں بھی ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جہانگیر اعوان نے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جہانگیر اعوان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button