نیشنل ھائی ویز اینڈ پاکستان موٹر وے پولیس ویسٹ زون کے تحت سپورٹس فیسٹیول

کوئٹہ: نیشنل ھائی ویز اینڈ پاکستان موٹر وے پولیس ویسٹ زون بلوچستان کوئٹہ میں زونل کمانڈر ویسٹ زون علی شیر جکھرانی کی ہدایت پر سیکٹر قلات میں سپورٹس فیسٹیول ہوا جس کی قیادت سیکٹر کمانڈر قلات شہباز عالم نے کی ۔ کھیلوں میں فٹ بال ۔ کرکٹ۔ بیڈ منٹن سنگل وڈبل ۔ ٹیبل ٹینس سنگل وڈبل۔100 میٹر دوڑشامل تھی ۔ان کھیلوں میں سیکٹر قلات کے مجموعی طور پر 110 افسروں ، جوانوں اور 4فی میل اسٹاف نے حصہ لیا۔
ان کھیلوں کا انعقاد بگٹی اسٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈکوئٹہ کے علاوہ قلات سیکٹر آفس میں بھی ہوا ۔ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں زونل کمانڈر ویسٹ زون علی شیر جکھرانی نے بھی شرکت کی۔ افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول ویسٹ زون کے تمام سیکٹرز میں بھی منعقد کروایا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر زونل کمانڈر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا اور صحت ۔مندانہ پروگرامز کی مزید بہتری کے لیئے سپورٹس کٹس وغیرہ دیئے جانے اور سپورٹس فنڈ بھی بڑھانے کا اعلان کیا ۔ زونل کمانڈر نے سیکٹر کمانڈر قلات شہباز عالم کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا۔