fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو اہم آئینی ترمیمی بل منظور

جنسی زیادتی کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعظم

ستمبر 15, 2020 | 11:27 صبح

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےدہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ موٹر وے پربھی گفتگو کی گئی اور  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کابینہ اراکین نے زیادتی کے ملزمان کو سخت اور فوری سزائيں دینے پر اتفاق کیا اور  یہ بھی کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے ۔

وفاقی کابینہ نے دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ نے دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ نے جدید جیل کی تعمیر کےلئے اسلام آباد کے ماسٹرپلان میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی،وزارت ٹیلی کمیونی کیشن کی چین کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیساتھ ہونے ایم او یو کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ سی ڈی اے اور اسلام آبادمیونسپل کارپوریشن کے درمیان اختیارات کی تقسم کامعاملہ موخرکردیاگیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی،،کابینہ نے ای سی سی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button