fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

ٹرمپ کا کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہونے کا دعویٰ

ستمبر 16, 2020 | 6:18 صبح

واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔ قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button