fbpx
آج کا ایشواخبار

موٹر وے ریپ کیس: ایک اور معافی

ستمبر 16, 2020 | 7:16 صبح

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مناسب الفاظ کا تعین نہیں کرسکا جس پر سب سے معذرت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں اور امیدہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے سانحہ موٹروے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی تھی۔

شہباز شریف کو تقریر پر شدید تنقید کا سامنا ہے اورسوشل میڈیا پر عوام نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button