fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل میسنجر پر غیر اخلاقی تصاویر  سینسر کرنے والا فیچر متعارف

اپریل 23, 2022 | 3:33 شام

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین اور بالخصوص بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے اب نازیبا

 

تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل خود بخود ہی اپنے میسنجر پر نازیبا تصاویر کو سینسر یعنی دھندلا کردے گا۔یہ فیچر گزشتہ برس امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا جو اب کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پیش کیا گیا ہے۔مذکورہ فیچر سے صارفین آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر  مستفید ہوسکیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ فیچر اب برطانیہ میں لانے کی کوششیں

 

شروع کردی گئی ہیں۔ایپل ان غیر اخلاقی تصاویر کو اسکین کرکے اسے خود بخود دھندلا کردے گا جب کہ بھیجنے والے کو اس کا علم نہیں ہوگا،  صارفین کی ایک دوسرے تک کی انکرپشن کو اسی طرح یقینی بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ والدین بچوں کو موبائل یا آئی پیڈ دیتے وقت مکمل مطمئن رہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button