fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

جعلسازوں سے ہوشیار، واٹس ایپ نے خبردار کردیا

اپریل 25, 2022 | 1:15 شام

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے تمام صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کچھ صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی ‘سپورٹ’ اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جو کہ صارف کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیل اور موبائل پر موصول ہونے والا 6 ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات ہیں جب کہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ ‘واٹس ایپ سپورٹ’ کے نام سے ہوگا جب کہ جعلی پر کوئی بھی نمبر ہوسکتا ہے۔

‘جعلی اکاؤنٹ صرف واٹس ایپ سپورٹ تک محدود نہیں’

کمپنی کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ اکاؤنٹس آپ کو صرف واٹس ایپ سپورٹ کے نام سے پیغامات بھیجیں، یہ آپ کے کسی جاننے والے کے نام سے منسوب بھی میسج کرسکتے ہیں لہٰذا آج کل احیتاط برتیں۔

ان اکاؤنٹس سے پیغام موصول ہونے پر کیا کیا جائے؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر اس قسم کا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کو ‘بلاک’ کرکے ‘رپورٹ’ کریں تاکہ واٹس ایپ اس کے خلاف کارروائی کرے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button