fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ، اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں

اپریل 28, 2022 | 10:31 شام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ جاری ہے ۔ 

دائیں ہاتھ کے بولر نے جمعرات کے روز ہمپشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں  لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button