fbpx
Tickerسوشل میڈیا

فرح خان نے شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کو فلم کیلئے سائن کرلیا

اپریل 30, 2022 | 5:30 شام

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلمساز فرح خان نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کو اپنی فلم کے لیے سائن کرلیا۔فلمساز

فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جو ہاتھ میں 500 روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہے۔فرح خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔ اُنہوں نے لکھا کہ میں نے اس پیارے بچے اذہان کو صرف 500 روپے میں سائن کیا ہے۔ فلمساز نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ رعایت کے لیے شکریہ۔ فرح خان کے ‘نئے ہیرو’ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

پر سب کا دل جیت لیا ہے، ثانیہ مرزا بھی خوش نظر آئیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button