fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

الیکشن کمیشن نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا

ستمبر 17, 2020 | 1:55 شام

کراچی: الیکشن کمیشن  نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔

 آئندہ بلدیاتی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے رواں ماہ نئی حلقہ بندیاں کرنا تھیں۔ لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے اب ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مطلوبہ اقدامات تک حلقہ بندیوں کا کام روک دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر اور نثار کھوڑو کی درخواست پر کام روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کےلے مطلوبہ فارمولا فراہم نہیں کیا،سندھ حکومت نے آبادی اور علاقے کے تناسب سے فارمولا فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حلقہ بندیاں مردم شماری کے مطابق نہیں لہذا بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button