fbpx
Tickerلائم لائٹ

نیلم منیر کے لیےعمران عباس کا رشتہ، اداکارہ نے ”ہاں“ کردی

مئی 6, 2022 | 7:30 شام

 

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے مشہور اداکار عمران عباس کے رشتے کے لیے ”ہاں“

 

کر دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ نیلم منیر گفتگو کر رہے ہیں۔اس بیٹھک کا انعقاد ان کی نئی آنے والی فلم ”چکر“ کی پروموش کے لیے کیا گیا۔ اس دوران نیلم منیر سے ندا اور یاسر نواز نے دلچسپ سوالات پوچھے۔گفتگو کے دوران ندا یاسر نے اپنے شوہر سے کہا کہ چلیں نیلم منیر

 

کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں۔ یاسر نواز نے اداکارہ کے لیے عمران عباس کا نام دیا۔نیلم منیر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ کہا کہ عمران عباس قبول ہوں گے، یہ نام ٹھیک ہے، عمران عباس اچھے انسان ہیں اور مجھے پسند بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران عباس مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔ نیلم منیر نے یاسر نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے لیے بہت اچھا نام تجویز کیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button