fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

محمد رضوان کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران بھی تبلیغ کرنے لگے، ویڈیو وائرل

مئی 8, 2022 | 8:57 شام

 

لندن (نیوز ڈیسک))قومی وکٹ کیپر و بیٹر کی کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر

 

و بیٹر محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں وہ کائونٹی چیمپئن شپ کھیل رہے ہیں جس میں ان کی کارکردگی بھی کافی متاثرکن ہے۔محمد رضوان دین کی تبلیغ کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک سے ملو دور بھی انہوں نے تبلیغ نہیں چھوڑی۔ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برطانیہ کی مقامی مسجد میں موجود ہیں اورتبلیغ دے رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کیا

 

جانب سے بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔تبلیغ کرتے ہوئے قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ میں تو ایک کھلاڑی ہوں لیکن دین کا کام سب کا ہے، مسجد الجنہ سلوف میں تبلیغ کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے محمد رضوان نے امربالمعروف کا بھی ذکر کیا اور ختم نبوت کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایمان ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، ہم سب کا ختم نبوت پر ایمان ہے جبکہ امربالمعروف سے متعلق

 

انہوں نے کہا کہ امر بلمعروف کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے اللہ کو پہچاننا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button