fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

پیاری امی!کیا آپ واپس آکر کچھ دیر ٹھہر سکتی ہیں؟، میں آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں اور۔۔۔۔راشد خان والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے

مئی 8, 2022 | 8:58 شام

 

دبئی(نیوز ڈیسک)افغان کرکٹر راشد خان ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے۔راشد خان نے ٹوئٹر پر اپنی

 

تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے راشد خان نے جذباتی انداز میں لکھا کہ پیاری امی!کیا آپ واپس آکر کچھ دیر ٹھہر سکتی ہیں؟، میں آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں اور آپ کو مسکراتا دیکھنا چاہتا ہوں۔راشد خان نے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، آپ کو کبھی جانے نہیں دینا چاہتا ہوں اور آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ

 

آپ کو یاد رکھنا آسان ہے، میں یہ ہر روز کرتا ہوں لیکن آپ کی کمی دل کا درد ہے جو کبھی دور نہیں ہوتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button