fbpx
Tickerسوشل میڈیا

بختاور نے ‘کافی‘ پر بیٹے کی تصویر بنوالی

مئی 8, 2022 | 9:04 شام

کراچی(نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر ’کافی‘ پر

 

بنوالی۔پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ایسے میں ہر شخص اپنی ماں سے محبت کا اظہار کررہا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں میز پر ٹِرے میں ’کافی‘ رکھی ہوئی ہے جس پر میر حاکم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میری والدہ کو پہلا مدرز ڈے مبارک ہو۔‘واضح رہے کہ بختاور

 

بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ برس اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button