fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

لڑکی کے دھوکہ دینے پر لڑکے نے عمارت کو آگ لگادی، 7 افراد ہلاک

مئی 9, 2022 | 12:23 شام

لڑکی کی جانب سے دھوکہ دینے پر ایک لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر عمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سوارن باغ کالونی میں پیش آیا اور آتشزدگی کے واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اندور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلے شارٹ سرکٹ کو عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سمجھ رہے تھے لیکن جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ایک شخص کو اس میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تحقیقات کا ہی رخ بدل گیا۔

پولیس معلومات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو تقریباً رات 3 بجے اس عمارت کی پارکنگ میں دیکھا گیا جہاں اس نے ایک اسکوٹی سے پیٹرول نکالا اور عمارت کو آگ لگا دی۔

پولیس نے ملزم شبھم کو گرفتار کیا تو وہ زخمی تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کیا تاہم بعد ازاں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم متاثرہ عمارت میں رہنے والی ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی شادی کہیں اور ہو رہی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل جھگڑا ہوا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے صرف اسے جلانا چاہتا تھا، اندازہ نہیں تھا کہ آگ اس قدر پھیل جائے گی کہ بہت سے لوگ اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button